الیکشن کمیشن کا سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی رہنمائوں کو دوبارہ نوٹس

پیر 6 اگست 2018 17:56

الیکشن کمیشن کا سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے سیاسی رہنمائوں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت31اگست تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن 2018 میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر ازخود نوٹس پر سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی،تاہم ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگانے والا کوئی سیاسی رہنما الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا۔

الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کیالزامات لگانے والے سیاسی رہنماوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دئیے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت31 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے پر فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن، رضا ہارون، عظمی بخاری ،شہاب الدین خان،مریم اورنگزیب اور امیر مقام کو نوٹس جاری کیئے تھے۔