Live Updates

تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کراچی کے علاقہ سندھ آبا د گوٹھ یوس گجرو آمد

پی ٹی آئی رہنما کا استقبال کرتے ہوئے بائیکاٹ ختم،تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا دیئے

پیر 6 اگست 2018 17:58

تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کراچی کے علاقہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کراچی کے علاقہ سندھ آبا د گوٹھ یوس گجرو پہنچے جہاں پر 2010کے سیلاپ متاثرین کافی سالوں سے کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں جنہوں نے سندھ حکومت کی عدم دلچسپی اور بنیادی سہولیات نہ ملنے پر گزشتہ 7ماہ سے 850سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا بائیکاٹ کر رکھا تھا، جہاں پر پولیو کے زیادہ کیسز روہنما ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کراچی ایسٹ سمیت دیگر متعلقہ عملے کے ہمراہ سیلاپ متاثرین کے پاس پہنچے جنہوں نے پی ٹی آئی رہنما کا استقبال کرتے ہوئے بائیکاٹ ختم کر دیا اور تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا دیئے، حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یہ سندھ حکومت کی کارکردی پر یہ ایک سوالیا نشان ہے کہ 2010کے سیلاپ متاثرین گزشتہ کئی سالوں سے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں جن کے لئے تاحال کوئی بھی کوشش نہیں کی گئی ہے، یوسی گجرو کا پسماندہ علاقہ ہے جس میں سینکڑوں خاندان کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے رہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سندھ آباد گوٹھ سیلاب متاثرین خاندانوں کے 850سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم تھے جس کی وجہ سے یوسی گجرو میں پورے پاکستان سے سب زیادہ پولیو متاثرہ بچے شامل ہورہے تھے۔ انہوں نے کہا پولیو کے خلاف جنگ جاری رہے گی عمران خان کی سربراہی میں پورے ملک سے پولیو سمیت دیگر امراض کا خاتمہ کریں گے۔ سیلاب متاثرین خاندان کی بحالی کے لئے اقدامات کریں گے اور ان کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کروائیں گے انہوں نے کہا محکمہ صحت کے افسران اور پولیس ٹیم سے علاقے کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا دیئے ہیں اور میں شکر گذار ہوں پیر فرخ جان سرہندی و دیگر علاقہ مکینوں کا جنہوں نے میرے بات مانتے ہوئے بائیکاٹ ختم کیا اور اپنے بچوں کو مہلک مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا پولیو فری پاکستان بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات