Live Updates

عمران کو حلف سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

پیر 6 اگست 2018 19:56

عمران کو حلف سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات