ٹیلی نار’ ولاسٹی‘ نے اسٹارٹ اپ شعبے کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے انکیوبیشن سینٹرز اور ایکسلریٹرز کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا

پیر 6 اگست 2018 19:59

ٹیلی نار’ ولاسٹی‘ نے اسٹارٹ اپ شعبے کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) ابھرتے ہوئے پاکستانی اسٹارٹ اپس کو وسیع پیمانے پر تعاون کی فراہمی کے لیے ٹیلی نار پاکستان نے انکیوبیشن سینٹرز اور ایکسلریٹرز کے ساتھ اشتراک کے قیام کے ذریعے اپنے ایکسلریٹر پروگرام ’ولاسٹی ‘ کو مزید وسعت دے دی ہے۔ ٹیلی نار ولاسٹی ٹیلی کام سروس پر مشتمل پاکستان کا اولین ایکسلریٹر ہے جو ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو کاروبار کی ترقی کی راہ میں درپیش مشکلات سے نمٹنے اور تیز رفتار اور دیرپا ترقی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ولاسٹی پارٹنر شپ پروگرام کے تحت ملک کے صف اول کے انکیوبیٹرز ، ایکسلریٹرز ، سرمایہ کاراور مشترکہ طور پر کام کرنے والے ادارے ( کو ورکنگ پلیسز) ولاسٹی کے ساتھ اشتراک قائم کرنے کے علاوہ متعدد خدمات اور سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں جو ان کے اسٹارٹ اپس کی ترقی اور استحکام میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

این آئی سی پشاور، این آئی سی کراچی، پلان ایکس، پلان نائن، این ایس پی آئی آر ای، ٹین کراس سی ، جی آئی کے آئی اور دفتر خوان نے پہلے ہی ولاسٹی پارٹنر شپ پروگرام میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے تحت ان کے اسٹارٹ اپس کو ولاسٹی سوئٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔

ٹیلی نار پاکستان کی چیف ڈیجیٹل آفیسر دردانہ اچکزئی نے کہا: ’’ٹیلی نار ولاسٹی کے پیچھے یہی سوچ کارفرما ہے کہ اختراع آج کل کی چھوٹی بڑی ہر نوعیت کی مشکلات کے حل میں مرکزی کردار کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستان میں ایک موزوں کاروباری ماحول کی ترقی اور فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ ولاسٹی پارٹنر شپ پروگرام کے تحت ہمارا عزم ہے کہ اسٹارٹ اپس کو اپنے چارکروڑ تیس لاکھ سے زائد صارفین ،جدید ترین ڈیٹا اینالیٹکس ، اے پی آئیز، پے منٹ انٹی گریشن ، ماہرین کی رہنمائی اور سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کی جائے۔

‘‘اشتراک قائم کرنے والے انکیوبیٹرز اور ایکسلریٹرز کے بہترین اور ایم وی پی مصنوعات (Minimum Viable Product) کے حامل اسٹارٹ اپس ٹیلی نار ولاسٹی پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ درخواستوں کی منظوری گاہے بہ گاہے دی جاتی ہے اور کامیاب اسٹارٹ اپس اپنے کوورکنگ اسپیسزسے ہی انٹرنیٹ کے ذریعے ولاسٹی سوئٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پروگرام بالکل مفت ہے اور اشتراک کارو ں اور ان کے اسٹارٹ اپس سے کوئی فیس یا منافع میں سے حصہ نہیں لیا جاتا۔

کچھ اہم فیچرز اور سہولیات جن سے اسٹارٹ اپس مستفید ہوسکیں گے ان میں چارکروڑ سے زائد صارفین تک رسائی، جدید ترین ڈیٹا اینا لیٹکس اور ایس ایم ایس کیمپین، آن لائن پے منٹ انٹی گریشن ، ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل چینلز پر تشہیر، گوگل پلے کے ٹیلی نار شیلف پر ایپ کی دستیابی، ٹیلی نار پاکستان اے پی آئیز ( ایس ایم ایس، لوکیشن، ڈی سی بی، او ٹی پی، O-Auth وغیرہ) ، ٹیلی نار بینک کے اے پی آئیز ( موبائل اکاونٹ، رقم کی ادائیگی اور تقسیم) ٹیلی نار کے زیرانتظام آئی اوٹی کلاوڈ پلیٹ فارم اور انڈسٹری اور ٹیلی نا رپاکستان کے ماہرین کی رہنمائی شامل ہیں۔

ولاسٹی پروگرام نے بہت مختصر عرصے میں متعدد اسٹارٹ اپس کو لاکھوں صارفین تک پہنچنے ، متعدد انڈسٹری ماہرین سے راوبط قائم کرنے اور بائیس لاکھ امریکی ڈالر تک کے فنڈ اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ولاسٹی پارٹنر شپ پروگرام سے اشتراک کاروں کو بہترین اسٹارپ اپس کو متوجہ کرنے اور ان کے ساتھ اپنے اشتراک کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ٹیلی کام انڈسٹری اور انوویشن ایکوسسٹم کے مابین اشتراک کے لیے نئی راہیں کھولنے میں مدد ملے گی۔ یادرہے کہ اینٹ فنانشل (Ant Financial)اور ٹیلی نار بینک کے مابین اشتراک سے بھی فن ٹیک شعبے کو مستحکم کرنے کے شاندار مواقع حاصل ہونگے۔ اس اشتراک سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹیلی نا ر ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی کے لیے پراعتماد اور اہم فیصلے کررہا ہے۔