Live Updates

لاہورہائیکورٹ: رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم

این اے106میں مخالف امیدوارڈاکٹرنثارنےدرخواست دائرکی تھی، استدعا ہے رانا ثناءاللہ کونااہل قراردے کربطورایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ درخواستگزاز کا مئوقف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 اگست 2018 18:18

لاہورہائیکورٹ: رانا ثناءاللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست 2018ء) : لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کون لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے، فیصل آباد سے مخالف امیدوارڈاکٹر نثارنے درخواست دائر کی تھی کہ رانا ثناءاللہ نے نواز شریف کے استقبال کوحج کے مترادف قراردے کرآرٹیکل62،63 کی خلاف ورزی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد میں این اے 106میں ن لیگی امیدوار رانا ثناء اللہ کے مخالف امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106میں کامیاب امیدوار رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ این اے106 فیصل آباد سے مخالف امیدوارڈاکٹر نثارنے درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست گزر نے مئوقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے نواز شریف کے استقبال کوحج کےمترادف قرار دیا۔ رانا ثناءاللہ نے آئین کےآرٹیکل62،63 کی خلاف ورزی کی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ رانا ثناءاللہ کونااہل قراردے کربطورایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ جس پرلاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کورانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنماء اور این اے 131میں عمران خان کے مدمقابل امیدوار خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا تھا۔

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر حلقے میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیتے ہوئے انتخابی میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔تاہم بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ عمران خان نے سعد رفیق کو چند سوووٹوں سے ہرایا تھا۔عمران خان نے 84313 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے خلاف قانون دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے ہفتہ کو خواجہ سعد رفیق کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے خواجہ سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیجانب سے وکیل بابراعوان اور ن لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق کیجانب سے وکیل اعظم نذیرتارڑنے دلائل دیے۔

اس موقع پرعدالت میں خواجہ سعد رفیق خود بھی ہیش ہوئے۔ وکیل خواجہ سعد رفیق نے اپنے دلائل میں بتایا کہ عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے ووٹوں میں چند سو کا فرق ہے۔ عمران خان اپنے بیان کوعملی جامہ پہنا دیتے توہائیکورٹ میں کوئی درخواست نہ آتی۔عمران خان نے کہا جو حلقے کہیں گے ان کو کھولا جائے گا۔ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد تھیلے کھولنے کا کہا تودرخواست مسترد کردی گئی۔ تاہم ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات