انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،ریاست انتہا پسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ،

آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس پی آر میں انٹرشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں سے خطاب

پیر 6 اگست 2018 20:51

انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،ریاست ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے،ریاست انتہا پسندی و دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں۔

وہ پیر کو آئی ایس پی آر میں انٹرشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آئی ایس پی آر میں انٹر شپ کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ تعارفی سیشن رکھا ۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرشپ مکمل کرنے والے نوجوان طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں، نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں، ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں،نوجوان پٴْرعزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔