Live Updates

پی ٹی آئی نے بی این پی مینگل کے مطالبات ماننے کی حامی بھر لی

بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بہت جلد مثبت جواب کی توقع ہے، پی ٹی آئی

پیر 6 اگست 2018 21:44

پی ٹی آئی نے بی این پی مینگل کے مطالبات ماننے کی حامی بھر لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں حمایت کے بدلے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

3 اگست کو اسلام آباد میں نعیم الحق کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے ملاقات کی تھی جس میں انھیں عمران خان سے ملاقات کی دعوت اور قومی اسمبلی میں حمایت کی دعوت دی تھی، تاہم اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر پی ٹی آئی کے سامنے بلوچستان کے مسائل رکھے ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی اورسی پیک پر عملدر آمد کا بھی مطالبہ کیا ہے، لہٰذا ہمیں مثبت جواب ملا تو ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بھی بی این پی مینگل سے مذاکرات کئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نعیم الحق، یارمحمد رند اور چوہدری سرور نے عمران خان کو مطالبات سے آگاہ کیا تھا، جب کہ چوہدری سرور کی ذاتی مداخلت کے بعد اب تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بی این پی (مینگل) کو مطالبات پر عملدر آمد کی یقینی دہانی کرا دی ہے، اور کہا ہے کہ بی این پی کی طرف سے جلد مثبت جواب ملے گا۔ -18/--215
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات