آئندہ دو روز کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض شہروں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 6 اگست 2018 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض شہروں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوںمالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، پنجاب کے علاقوںراولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن، مشرقی سندھ کے علاقوںمیرپورخاص، ٹھٹھہ ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوںژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں خیبرپختونخوا کے علاقوں بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، وسطی/جنوبی پنجاب کے علاقوںفیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، بالائی/وسطی سندھ کے علاقوں حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ (آج) منگل کو ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، میرپورخاص، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد13، گڑھی دوپٹہ9، اسلام آباد (سیدپور11، زیروپوائنٹ4)، مری4 او ربالاکوٹ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چلاس 46، نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔