نیوٹیک ملک میں خواتین کی تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر بنا کر مالی استحکام اور مفید شہری بنائے گا

پیر 6 اگست 2018 23:04

نیوٹیک ملک میں خواتین کی تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر بنا کر مالی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) ملک میں خواتین کی تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت کو بہتر بنا کر مالی استحکام اور مفید شہری بنائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نیوٹیک حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ نیوٹیک ضرورت مند لڑکیوں اور خواتین کو مختلف ہنر کے ساتھ ساتھ بنیادی تعلیم بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میں غربت کے خاتمہ کیلئے ان کو بیوٹیشن، کھانے پکانے، بیکری، سلائی کڑھائی اور خصوصی طور پر تیار کئے گئے آئی ٹی کورسز میں تربیت دی جا رہی ہے۔ نیوٹیک کا ملک میں غربت کے خاتمہ اور معاشرہ کے کمزور طبقات کے حالات زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :