Live Updates

تحریک انصاف کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب میں وزارت دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اسد عمر، پرویز خٹک، چودھری محمد سرور، فواد چودھری، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت پنجاب کابینہ میں شامل ہونگے

پیر 6 اگست 2018 23:24

تحریک انصاف کا ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب میں وزارت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اسد عمر، پرویز خٹک، چودھری محمد سرور، فواد چودھری ، شیریں مزاری کو وفاقی کابینہ ، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عارف عباسی، راجہ محمد بشارت کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے چند متوقع وزراء کے نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پہلے ہی عمران خان کی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کرچکی ہے ،نئی کابینہ میں پا رٹی کے اہم ارکان کیساتھ مسلم لیگ(ق) ، بی اے پی اور ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں دی جائینگی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء میں اسد عمر، پرویز خٹک، چوہدری محمد سرور، زرتاج گل، ڈاکٹر عارف علوی، فواد چودھری،شیریں مزاری شامل ہیںجن کے قلم دانوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی طرف سے طارق بشیر چیمہ وزارت کے امیدوار ہیں جبکہ بی اے پی اور ایم کیو ایم کے وفاقی وزاء کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔ان دونوں جماعتوں میں سے بھی 1،1 وزیر عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوگا۔دوسری جانب پنجاب کے متوقع وزراء میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، سبطین خان، عارف عباسی جبکہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے راجہ محمد بشارت مضبوط امیدوار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات