Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا

عدالت کا الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس،8 اگست کو جواب طلب کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 6 اگست 2018 21:57

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 اگست 2018ء) :لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس،8 اگست کو جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 73 پاکستان کے اہم ترین حلقوں میں سے ایک تھا جہاں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار سے تھا۔

اس حلقے کا مقابلہ خاصا دلچسپ رہا تھا۔ این اے 73میں ڈرامائی موڑ آ گیا تھا ۔پہلے غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں برتری حاصل تھی۔اور عثمان ڈار حلقہ این اے 73 سے 113453 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ جب کہ ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف 112717 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے بعد خواجہ آصف نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے کہا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف جیت گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار ہار گئے۔

تاہم عثمان ڈار نے اس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا رکھی تھی جس پر آج لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے،8 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات