کمبائن ہارویسٹرز نے کینیڈا میں نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 اگست 2018 23:51

کمبائن ہارویسٹرز نے کینیڈا میں نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
303 کمبائن ہارویسٹرز کے ایک گروپ نے مینی ٹوبا میں ایک ساتھ کھیت میں گندم کی کٹائی کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے کے مطابق ان تمام ہارویسٹرز نے ایک ساتھ پانچ منٹ سے زیادہ کام کر کے ساسکچیوان، کینیڈا میں بنائے گئے 244 کمبائن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)


اس تقریب میں 306 کمبائن ہارویسٹرز نے کام شروع کیا تھا لیکن ان میں سے 3کٹائی مکمل نہ کر سکے، اس طرح یہ ریکارڈ 303 نے مل کر بنایا ہے۔
ریکارڈ بنانے کی اس تقریب کا مقصد بچوں کی فلاحی تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :