ملتان ،ْ قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی

بچی کے اہل خانہ کا چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 7 اگست 2018 13:19

ملتان ،ْ قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد کے باعث بچی کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے بچی کو نشترہسپتال میں داخل کرایا جہاں بچی زیر علاج تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ کے بعد بچی پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متاثرہ بچی ماہ نور کے اہل خانہ کے مطابق بچی پر استاد کی جانب سے تشدد کیا گیا ،ْ نشتر ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ماہ نور دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کی ہلاکت پر ورثا نے نشترروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کردی۔ بچی کے اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے