Live Updates

لاہور کا ایک اور میگا پراجیکٹ شوکت خانم فلائی اوور25 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا، ایل ڈی اے

منگل 7 اگست 2018 16:49

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) لاہور شہر کا ایک اور میگا پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا، ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ شوکت خانم فلائی اوور 25 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا،ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے زیر تعمیر فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور میگا پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے، 25اگست تک منصوبہ مکمل کرنے کیلئے اضافی لیبر لگادی گئی ہے، شوکت خانم چوک سے رائے ونڈ روڈ تک خیابان جناح کی توسیع اور اسے سگنل فری بنانے کا منصوبہ بھی 46 کروڑ روپے سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اس کیلئے بھی 25 اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر کے بعد شوق چوک سے براستہ خیابان فردوسی اور جناح رائیونڈ روڈ جانے والوں کو سگنل فری راستہ میسر آئے گا جبکہ جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آ ئے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات