Live Updates

سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 116سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارملک شہزاداعوان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

منگل 7 اگست 2018 17:07

سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 116سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارملک شہزاداعوان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 116سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارملک شہزاداعوان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیاہے ۔منگل کو مخالف ن لیگی امیدوارصالحین نے سندھ ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں دعوی کیاکہ ملک شہزاد21اگست 2014سے اشتہاری ہیں۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے فریقین سے 10 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے عبد الحکیم بلوچ نے این اے 237 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ۔درخواست گزار کے مطابق ریٹرننگ افسرنے فارم 45 دینے کی درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔اس لیے تمام امیدواروں کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔ادھر سندھ ہائی کورٹ میں این اے 250 سے بھی پی ٹی آئی امیدوارعطااللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات