پاکستان سے سیریز کیلئے دستیاب ہوں‘مچل اسٹارک

منگل 7 اگست 2018 23:20

پاکستان سے سیریز کیلئے دستیاب ہوں‘مچل اسٹارک
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل اسٹارک نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان سیریز کیلئے اپنی دستیابی سے کرکٹ آسٹریلیا کو آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر مچل اسٹارک اپریل میں جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ان فٹ ہو گئے تھے۔اسٹارک نے اعلان کیا کہ وہ فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا پر امید ہے کہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز بھی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا ئے گی۔