اوگی میں دو مختلف حادثات میں 7 سالہ طالبہ جاں بحق، حادثہ میں ایک ٹیچر اور طالب علم زخمی ہوگئے

منگل 7 اگست 2018 17:15

اوگی میں دو مختلف حادثات میں 7 سالہ طالبہ جاں بحق، حادثہ میں ایک ٹیچر ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) اوگی میں دو مختلف حادثات میں 7 سالہ طالبہ جاں بحق ہو گئی، حادثہ میں ایک ٹیچر اور طالب علم شدید زخمی ہوئے، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور خان زیب سکنہ برادڑ دربند ٹیوٹا ویگن نمبر آر بی ٹی 8484- میں سواریاں لیکر اوگی آ رہا تھا کہ گاڑی گرڈ سٹیشن حسن بانڈہ روڈ پر پہنچی تو سڑک کراس کرتی 8 سالہ سکول کی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی، بچی کو علاج کی عرض سے ایبٹ آباد لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہو گئی۔

اوگی پولیس نے ڈرائیور کے خلاف 279 جی کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسی طرح گرینائٹ سے لڈی گاڑی نے چن سیر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں چچا ساجد ولد شیر زمان اور ان کے بھتیجے اکرام ولد خالد کو شدید زخمی کر دیا۔ دونوں کو اوگی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔