سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض ایشیئن فٹبال لیگ کے فائنل میچ کی تقریب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 اگست 2018 17:27

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض ایشیئن فٹبال لیگ کے فائنل میچ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2018ء) ریاض ایشیئن فٹبال لیگ کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایشیاء کی تمام فٹبال ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا ٹورنامنٹ میں فائنل میچ کا ٹاکرا آل سٹارز اور پاک یونائٹڈ کے مابین ہوا آل سٹارز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ کی ٹرافی اپنے نام کر لی فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی ظفر محی الدین،حمود المطیری اور اعزازی مہمان خصوصی طاہر محمود اور پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ تھے آرگنائزر کمیٹی کے ممبران جواد نعیم،فرخ اعجاز اور کاشف محمود تھے مہمان خصوصی ظفر محی الدین اور حمود المطیری نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہوتے رہنے چاہیئے جو ہم سب کو مل جل کر بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ہمارا بھر پور تعاون ریاض ایشیئن فٹبال لیگ کے ساتھ رہے گا صدر پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب حافظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب ،پاک میڈیا گروپ جدہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہے یوتھ پاکستان کا اصل سرمایہ ہے ہماری حکومتوں کو چاہیے کہ وہ یوتھ کو ایسے پلیٹ فارم میسر کرئے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں پیش کر سکے آرگنائزر کمیٹی کے ممبران جواد نعیم،فرخ اعجاز اور کاشف محمود نے تمام مہمانوں بالخصوص پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب,پاک میڈیا گروپ جدہ اور تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا آخر میں اپنے مہمانوں کے ساتھ ملکر انعامات تقسیم کئے