Live Updates

عمران خان کے ریاست مدینہ کی طرز پر نظام کے نفاذ کے اعلان پر عمل درآمد کا جائزہ لے رہے ہیں،

جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے ،جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 7 اگست 2018 19:02

عمران خان کے ریاست مدینہ کی طرز پر نظام کے نفاذ کے اعلان پر عمل درآمد ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز کے نظام کے نفاذ کا اعلان کیا، اب دیکھنا ہے کہ وہ اس پر کس حد تک عمل درآمد کرتے ہیں، جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ ،مولانا عبدالحق ہاشمی ،ڈاکٹر عطاء الرحمن ، ولی شاکر سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ہم نے انتخابات میں حصہ لیا، تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے، جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فارم نمبر 45نہ ملنے سے بہت خدشات پیداہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کے نظام کا بیٹھ جانا ایک المیہ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ملک کے تمام مسائل کا حل ممکن ہے ،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح ہر وقت آواز اٹھائینگے ،بلوچستان کے عوام کے مسائل ملک کے دیگر حصوں سے زیادہ پیچیدہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات