جنوبی وزیرستان میں جشن آزادی کی تیاریوں اور تقاریب کا آغاز

منگل 7 اگست 2018 19:17

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریوں اور تقاریب کا آغاز ہوگیا ہے ‘ عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی کی ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تیارزہ اور مامی خیل میں آزادی کپ والی بال ٹورنامنٹ کا آغازہوا ہے جس میں مقامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں بھی مقامی عمائدین کی سرپرستی میں دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :