سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو حج آپریشن کے لیے نئی بھرتیوں کی اجازت دیدی

منگل 7 اگست 2018 20:50

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو حج آپریشن کے لیے نئی بھرتیوں کی اجازت دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو حج آپریشن کے لیے نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی۔عدالت عظمیٰ میں پی آئی اے سربراہ کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران پی آئی اے یونین کے عہدیداربھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے یونین کے عہدے داروں سے کہا کہ قومی ایئرلائن کو چلنے دیں، انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہ کریں، آج پیار سے کہہ رہا ہوں آئندہ پیارنہیں ہوگا، پی آئی اے یونین اپنا قبلہ درست کریں۔

یونین عہدیدار نے کہا کہ ایئرلائن کی بہتری کے لیے عدالت کے ساتھ ہیں، چیف جسٹس نینریمارکس دیئے کابینہ کہتی ہے کہنپی آئی اے سربراہنمشرف رسول کی تعیناتی کا معاملہ آنے والی حکومت دیکھے گی، وکیل پی آئی اے نے کہا کہ مشرف رسول کے خلاف ہائیکورٹس میں بھی دومقدمات زیرسماعت ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ ہائیکورٹس کو پہلے فیصلہ کرنے دیں۔

عدالت نے ہائی کورٹ کو مشرف رسول تعیناتی کیس کا فیصلہ دو ہفتے میں کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نئی کابینہ کو ترجیحی بنیادوں پر مشرف رسول کی تعیناتی کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ائی اے کو ایک ہفتہ میں اپنا تمام ریکارڈ آڈیٹر جنرل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ فراہمی میں کسی نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چاہتا ہوں حج آپریشن کسی صورت متاثرنہ ہو، حج آپریشن متاثر ہوا تو الزام عدالت پر آئے گا، اس لیے پی ا?ئی اینمیں نئی بھرتیوں کی اجازت دی جارہی ہے تاہمنپی آئی اے کو تمام بھرتیوں کا جواز فراہم کرنا ہوگا دوران سماعت عدالت نینقرار دیا کہ تمام ائیر لائنز اپنے ملازمین کی ڈگریوں کا ڈیٹا سول ایوی ایشن کو فراہم کریں، جو 6 ہفتوں میں ڈگریوں کی تصدیق کروا کے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔