پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے، آئی ایس پی آر

منگل 7 اگست 2018 21:27

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رشین فیڈریشن کی نائب وزیر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق رشین فیڈریشن کی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہاء پسندی کو شکست دینے کے لئے عالمی برادری کے مابین وسیع تر تعاون اور اشتراک کار کے تقاضے کا اظہار کیا۔