Live Updates

این اے 73؛ خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا

ہمیں عدالت کی جانب سے کسی بھی قسم کا حکم نہیں آیا جس میں خواجہ آصف کی کامیابی کی نوٹیفیکیشن روکنے کی بات کی ہو،الیکشن کمیشن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 7 اگست 2018 20:26

این اے 73؛ خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2018ء) :خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے کسی بھی قسم کا حکم نہیں آیا جس میں خواجہ آصف کی کامیابی کی نوٹیفیکیشن روکنے کی بات کی ہو۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 73 پاکستان کے اہم ترین حلقوں میں سے ایک تھا جہاں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار سے تھا۔

اس حلقے کا مقابلہ خاصا دلچسپ رہا تھا۔ این اے 73میں ڈرامائی موڑ آ گیا تھا ۔پہلے غیر حتمی غیر سرکار نتائج کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں برتری حاصل تھی۔اور عثمان ڈار حلقہ این اے 73 سے 113453 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ جب کہ ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف 112717 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے بعد خواجہ آصف نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے کہا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد ن لیگ کے امیدوار خواجہ آصف جیت گئے اور پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار ہار گئے۔

تاہم عثمان ڈار نے اس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا رکھی تھی جس پر گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ عدالت نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے سے روک دیا ہے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے کسی بھی قسم کا حکم نہیں آیا جس میں خواجہ آصف کی کامیابی کی نوٹیفیکیشن روکنے کی بات کی ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات