Live Updates

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ گنتی کروانے کے درخواست دائر کر دی

منگل 7 اگست 2018 22:08

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ گنتی کروانے کے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرنگ افسر اور کامیاب امیدوار کو فریق بنایا گیا ہے۔ این اے 72 سیالکوٹ میں مسلم لیگ کے چودھری ارمغان نے تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان کو شکست دی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے چودھری ارمغان ایک لاکھ 29 ہزار 41 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے۔

(جاری ہے)

ان کے مدمقابل فردوس عاشق اعوان نے 91 ہزار 392 ووٹ حاصل کئے۔حلقے میں 7 ہزار 15 وٹ مسترد ہوئے۔ حلقے میں فارم 45 کی کامپیاں پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیں گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر گھس کر زبردستی ووٹ اپنے امیدوار کو ڈلوائے۔ریٹرنگ افسر کو دوبارا گنتی کی درخواست دی لیکن مسترد کر دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقے میں دوبارا گنتی کروانے کا حکم دے۔عدالت گنتی کا عمل مکمل ہونے تک مخالف امیدوار کا کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روکنے کا حکم دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات