پاکستان کی نوجوان نسل پاک سر زمین پارٹی کا سر مایہ اور پاکستان کی ترقی کی چابی ہے،مصطفی کمال

منگل 7 اگست 2018 22:10

پاکستان کی نوجوان نسل پاک سر زمین پارٹی کا سر مایہ اور پاکستان کی ترقی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی ایک نظریاتی،وفاقی اور اصولی بنیادوں پہ استوار کی گئی سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی سالمیت و استحکام اور قوم کو ایک پاکستانی نیشنل ازم کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ سے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ جس تناظر میں تبدیل ہو رہا ہے اس صورتحال میں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ایک ایسی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جو عام پاکستانی کا رشتہ نا صرف پاکستان سے جوڑے بلکہ پاکستان کو درپیش مسائل سے نکالے جو آنے والے دنوں میں صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کر سکنے کی پوزیشن میں ہوگی ہمارے نظریہ کی بنیاد احترام انسانیت، وطن سے محبت،اختلاف رائے کا احترام اور ہر پاکستانی سے محبت ہے،پاکستان کی نوجوان نسل پاک سر زمین پارٹی کا سر مایہ اور پاکستان کی ترقی کی چابی ہے بدقسمتی سے آج تک ملک کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کی نوجوان نسل کو وہ مواقع فراہم نہیں کیئے گئے جو اگرانکو فراہم کیئے جاتے تو پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا تھا پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی نوجوان نسل کے اس عظیم خزانے کو ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کریگی پاک سرزمین پارٹی آج جس سفر پہ روانہ ہوچکی ہے اس بات میں شک کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی کہ ہم ہی پاکستان اور پاکستانیوں کو روشن ومحفوظ مستقبل کی ضمانت فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ آج پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان میں ترقی کے منازل طے کر رہی ہے پاکستان کو جس باصلاحیت، باکردار، جرات مند، مخلص اور وطن کی محبت سے سرشار قیادت کی ضرورت ہے ایسی قیادت پاک سرزمین پارٹی ہی ہمارے وطن کو فراہم کر سکتی ہے