مردم شماری کے نام پر جعل سازوں کے گروہ نے لیسکو ملازمین کے بینک اکائونٹس سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

منگل 7 اگست 2018 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) مردم شماری کے نام پر خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازمین ظاہر کرنے والے جعل سازوں کے گروہ نے لیسکو کے مختلف ملازمین کے بینک اکائونٹس سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے ہیں جس سے نمٹنے کیلئے لیسکو نے شہر میں واقع تمام سب ڈویژن دفاتر میں اس گروہ کی سرگرمیوں کے بارے میں الرٹ چسپاں کر دیا ہے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ جعل سازوں کا مذکورہ گروہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے لیسکو ملازمین کو ان کے موبائل پر فون کرتا ہے اور اکائونٹس کی معلومات حاصل کرنے کے بعد ان کے اکائونٹس سے رقم نکلوالیتا ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے نے ایسے ہی جعلسازوں کے گروہ کو گرفتار کیا تھا جس کے چودہ اراکین ایف آئی اے کی زیر حراست ہیں تاہم گروہ کی سرگرمیاں شہر میں بدستور جاری ہیں جبکہ واضح رہے کہ آئی ایس پی آر پہلے ہی اس قسم کی کالوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایات جاری کر چکی ہے۔