Live Updates

این اے 140میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل سپریم کورٹ کے حکم پر روک دیا گیا

منگل 7 اگست 2018 22:23

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 140میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل سپریم کورٹ کے حکم پر روک دیا گیا ۔ حالیہ انتخابات میں این اے 140 میں تحریک انصاف کے سردار طالب حسن نکئی اورمسلم لیگ ن کے رانا محمد حیات خاں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا اور سردار طالب حسن نکئی نے 236ووٹوں کے لیڈ سے جیت حاصل کی تھی ۔

یاد رہے کہ رانا محمد حیات خاں نے اسی حلقہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 180سے سردار محمد آ صف نکئی کے خلاف الیکشن لڑا جس میں رانا محمد حیات خاں کو تقریبا ً 8ہزار ووٹ سے شکست ہوئی تھی ۔ اپنی شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے پہلی اپیل ریٹرننگ آ فیسر حلقہ این اے 140میڈم سمعیہ اسد کے پاس کی جو کہ بعد از سماعت خارج ہو گئی ۔اس فیصلہ کے خلاف رانا محمد حیات خاں الیکشن کمیشن گئے مگر وہاں سے کوئی خاطر خواہ ریلیف نہ ملنے پر ہائی کورٹ لاہور میں رٹ دائر کی جس پر ہائی کورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سردار طالب حسن نکئی نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں لاہور ہا ئی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا تو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر کے سردار طالب حسن نکئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ۔جب سردار طالب حسن نکئی اپنے حلقہ پتوکی میں پہنچے تو ایم پی اے سردار محمد آ صف نکئی ،ایم پی اے پیر مختار احمد، سابقہ ناظم میاں شیخ عبدالرزاق ،چئیرمین سردار احمد ایاز نکئی ، چئیرمین سردار اویس نکئی ، چئیرمین شہادت علی بھٹی ، عبیداللہ شیخ ، محمود خالد گھمن ، نوید شیخ ، سید علی مرتضیٰ ،حافظ قنبر عباس اور سینکڑوں کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔

اس موقع پر خطاب میں سردار طالب حسن نکئی نے کہا کہ میری جیت حلقہ کے عوام کی جیت ہے اور اس جیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات