آسٹریلیا کا کوریائی جنگ کے لاپتہ اپنے 43سپاہیوں کی لاشوں کی باقیات کی واپسی کا مطا لبہ

منگل 7 اگست 2018 22:25

سڈنی،آسٹریلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) آسٹریلیا نے شمالی کوریا پر دونوں ممالک کے درمیان غیرمعمولی تصادم کوریائی جنگ کے بعد اب تک لاپتہ 43سپاہیوں کی لاشوں کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کیاہے،یہ بات وزیر خارجہ جولی بشپ نے منگل کو بتائی۔ 1950ء تا1953ء تک جاری رہنے والی جنگ میں لگ بھگ 17000آسٹریلین نے جنوبی کوریا کو کمیونسٹ شمالی کوریا سے بچانے کے لئے اقوام متحدہ کی کثیرالملکی فورس کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیا تھا۔

ان میں سے 340فوجی ہلاک اور1216سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس جنگ میں 43فوجی اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی تھیں اور انہیں مردہ تصور کیا گیا تھا۔ بشپ نے اختتام ہفتہ سنگاپور میں ایک سیکورٹی فورم پر اپنے ہم منصب ری یونگ ہو کے ساتھ ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا،جب اس جنگ میں 55امریکی فوجیوں کی لاشوں کی باقیات اس ہفتے بالآخر امریکہ کو واپس کی گئیں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ امریکیوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد اپنے کچھ سپاہیوں کی لاشوں کی باقیات وصول کرلی ہیں اور میں نے آسٹریلین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مقامات تک رسائی کی اہلیت بھی حاصل کریں،یہ بات انہوں نے نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو بتائی۔