ہمارے ووٹرز، سپورٹرز، کارکنان کو مختلف حربوں سے پریشان اور دھمکایا جا رہا ہے، مبین احمد جتوئی

منگل 7 اگست 2018 22:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پی ٹی آئی ضلع صدر و این اے 207 کے سابق امیدوار مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز، سپورٹرز، کارکنان کو مختلف حربوں سے پریشان اور دھمکایا جا رہا ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما مبین احمد جتوئی نے سکھر کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر کی عوام نے جو اپنائیت دی ہے اس سے کبھی بھلایا نہیں سکتے۔

پی پی پی سینیٹر اسلام الدین شیخ کے بیٹے نعمان اسلام شیخ اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ میونسپل کارپوریشن سکھر کے افسران اور ضلع انتظامیہ سے مل کر ہمارے کارکنان کو فون ذریئے و دیگر طریقوں سے دھمکانے اور پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اگر ہمارے کسی بھی کارکن، ہمدرد، سپورٹر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

ضلع پریس ترجمان شاہنواز شر کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ میئر سکھر اور میونسپل کارپوریشن افسران کو سکھر کے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات دینے کے بجائے ہمارے کارکنان کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر شہر کی ہر گلی روڈ اور راستے گندے پانی کی لپیٹ میں ہے۔ جبکہ شہری آج بھی صاف پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔

لیکن میونسپل کارپوریشن انتظامیہ ان کو مذکورہ سہولیات دینے کے بجائے فنڈ ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کمیشن سربراہ نے میئر سکھر کی جو تذلیل کی اس سے میئر سکھر اور افسران کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔ نہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سکھر کو ملنے والے اربوں روپے کے فنڈز کو من پسند یوسی چیئرمنوں کے حوالے کر دیئے۔ جنہوں نے ترقیاتی کاموں کے نام پر ملنے والے فنڈز کو مال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیئے جدوجہد کی ہے۔ اب وہ وقت دور نہیں کرپشن کرنے والوں کو احتساب کے کٹہڑے میں لائیں گے اور عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو وصول کر کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔ اس لیئے عوام کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکے۔