روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وسیلیوچ فومن کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات،دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 8 اگست 2018 02:20

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وسیلیوچ فومن نے منگل کو یہاں ایئر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چیف آف ایئر سٹاف پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے کچھ وقت ساتھ گزارا اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلقہ مختلف امور بھی زیر غور آئے۔