امریکا کے لئے ترک وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کریں گے

بدھ 8 اگست 2018 13:13

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ترک حکومت نے امریکا کے لیے ایک نو رکنی وفد روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وفد کی قیادت حال ہی میں مقرر کیے گئے نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کریں گے۔ اس وفد میں ترک وزارت خارجہ، انصاف اور مالیات کے اراکین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وفد امریکا میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دو رکن ملکوں میں پائی جانے والی کشیدگی پر گفتگو کرے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکا اور ترکی کے تعلقات میں حالیہ ہفتوں میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ کی وجہ شام پالیسی اور امریکی پادری اینڈریو برًنسن کی ترکی میں گرفتاری ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ پادری برًنسن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :