ایران جوہری معاہدہ بہترین ہے، برطانوی وزیر دفاع

بدھ 8 اگست 2018 13:13

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) برطانوی وزیر دفاع گیون ولیمسن نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا جوہری معاہدہ بہترین ہے۔ ولیمسن نے اسی دن امریکی پالیسی سازوں کی اٹلانٹک کونسل سے خطاب کیا اور سوالات کے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ایران کا جوہری معاہدہ کامل نہیں ہے ،لیکن اس سے عملی سطح پر اہم اقدامات کا ایک سلسلہ مرتب ہوتا ہے جس سے تمام متعلقہ فریق فائدہ حاصل کرسکتے۔

(جاری ہے)

ہیں۔برطانیہ نے متعلقہ فریقین اور ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے امریکہ کی حوصلہ افزائی کی۔یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ اور سکیورٹی پالیسی فیڈریکا موگیرینی نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کا جوہری معاہدہ کو برقرار رکھنا بین الاقوامی معاہدے کے احترام کے حوالے سے بہت اہم ہے اور یورپی یونین اور تینوں ممالک ایران اور یورپی کمپنیوں کے جائز مفادات کی حفاظت کریں گے۔