انڈونیشیا نے فلسطینی کھجور اور زیتون کے تیل پرکسٹم ڈیوٹی ختم کردی

بدھ 8 اگست 2018 13:59

انڈونیشیا نے فلسطینی کھجور اور زیتون کے تیل پرکسٹم ڈیوٹی ختم کردی
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے فلسطین سے درآمد کرنے والے زیتون کے خوردنی تیل اور کھجوروں پر عائد کردی ٹیکس ختم کردیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جکارتہ میں متعین فلسطینی سفیر زھیر الشن نے انڈونیشیا کی وزارت تجارت کے صدر دفتر میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔ فلسطینی سفیر اور انڈونیشیا کیدرمیان ہونے والے باہمی تجارتی معاہدے کے تحت فلسطینی زیتون کے تیل اور کھجور کو کسٹم ڈیوٹی سے فری قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے وزیر تجارت انگریٹا لوکیٹا نے فلسطینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔اس موقع پر فلسطینی سفیر نے کہا کہ وہ فلسطینی اشیاء کی ایک فہرست تیار کررہے ہیں۔ وہ تمام اشیاء انڈونیشیا میں ٹیکس فری قرار دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کا صدر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے پرزور حامی اور فلسطینی قوم کے حقوق کے پرزور حامی ہیں۔انہوں نے انڈونیشیا کی حکومت کی طرف سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :