اقتصادی مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی‘شہباز اسلم

مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے،غیر ضروری درآمدات کو روکا جائے

بدھ 8 اگست 2018 14:23

اقتصادی مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی‘شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ اقتصادی مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے حل اور ادائیگیوں کے توازن کو متوازن بنانے کیلئے جامع حکمت عملی متعارف کروانے کیلئے بین الوزارتی اجلاس بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،فائونڈر چیئرمین عدنان بٹ نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار ہونی والی اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے اور غیر ضروری درآمدات کو روکا جائے تاکہ مقامی صنعتیں ترقی کرسکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہباز اسلم نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت کی طرف سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری لانے کیلئے قلیل المعیاد اور طویل المیعاد اقدامات اٹھائے جائیں اور درآمدی بل میں کمی کیلئے فوری اقداما ت اٹھائے جائیں انہوںنے کہا کہ درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ سے ہی تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے آنے والی نئی حکومت کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی ۔اور غیر ملکی اداروں سے قرضوں سے بھی نجات ملے گی۔