شہباز شریف کی اہلیہ آج کل کس سے مل رہی ہیں؟ معروف صحافی نے بتا دیا

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کبھی ریٹائرڈ جنرل کے گھر جارہی ہیں کبھی سرونگ جنرل کے پاس، اور کہتی ہیں کہ میرے شوہر کے بیانیے کو آگے بڑھایا جائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 اگست 2018 13:51

شہباز شریف کی اہلیہ آج کل کس سے مل رہی ہیں؟ معروف صحافی نے بتا دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اگست 2018ّء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی آج کل لابنگ کرتی پھر رہی ہیں۔اور کہتی ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کو آگے بڑھانے کی بجائے شہباز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھایا جائے۔اور اس مقصد کے لیے تہمینہ درانی کبھی ریٹائرڈجنرل کے گھر جارہی ہیں کبھی سرونگ جنرل کے پاس جارہی ہیں۔

لیکن انہوں نے تہمینہ درانی کو جواب دیا کہ بی بی آپ لوگوں نے پاکستان کے ساتھ بہت کچھ کر دیا آپ جان چھوڑ دیں۔یاد رہے احتساب عدالت 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔اور اب پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیے گئے ۔

(جاری ہے)

حسن اورحسین نوازکےنام پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ نے بلیک لسٹ میں ڈالے تھے۔نواز شریف اور مریم نواز اب اڈیالہ جیل میں سزا بگھت رہے ہیں جب کہ شہباز شریف اور ان کے صابزادے حمزہ شہباز میدان میں اس وقت کھیل رہے ہیں۔شہباز شریف نواز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر ائیرپورٹ پر نہیں پہنچ سکے تھے۔جس کے بعد یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف سے سخت نالاں ہیں۔

جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چونکہ شہباز شریف نے یہ بیانیہ اپنایا ہوا ہے کہ وہ اداروں کے ساتھ تصادم کے حق میں نہیں ہیں اس لیے وہ اس روز نواز شریف کے استقابل کے لیے ائیرپورٹ نہیں پہنچے تھے۔تاکہ وہ اپنے بیانئیے کو تقویت دے سکیں۔جب کہ دوسری طرف نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنے بیانئیے پر قائم ہیں۔اور پارٹی کارکنان سے بھی اس بیانئیے کو آگے لے کر چلنے کی تلقین کرتے ہیں۔