سلمان خان اور روینہ ٹنڈن 18سال بعد گیم شو ’’دس کا دم‘‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے

بدھ 8 اگست 2018 15:04

سلمان خان اور روینہ ٹنڈن 18سال بعد گیم شو ’’دس کا دم‘‘ میں ایک ساتھ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور روینہ ٹنڈن 18سال بعد ٹی وی گیم شو دس کا دم‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیںگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ہر کسی کا زندگی کے ہر مقام پر دوست ہوتا ہے اور سلمان خان ان میں سے ایک ہیں اور مجھے بہت پسند ہیں، وہ روشن دل رکھنے والے انسان ہیں اور جب میں اپنی پہلی فلم ’’سٹمپڈ‘‘ بنا رہی تھی تو وہ میرا حوصلہ بن کر میرے ساتھ کھڑے رہے۔ روینہ ٹنڈن فلم میں بطور مہمان اداکار کام کریں گی۔