سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کر دیا

گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل، وفاقی حکومت کی اپیل منظور ، فریقین کو نوٹسز جاری گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی وہ ہی حقوق حاصل ہیں جو دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

بدھ 8 اگست 2018 15:37

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا عدالت نے گلگت بلتستان کی عدالت کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردئیے بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 سے متعلق گلگت بلتستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی وہ ہی حقوق حاصل ہیں جو دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں، حکومت یقینی بنائے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی بنیادی حقوق میسر ہوں، عدالت نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا سپریم کورٹ میں گلگت بلتتسان کی عدالت کے خلاف وفاقی حکومت نے اپیل دائر رکھی تھی جسے عدالت نیمنطور کر لیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے پیکج دیا تھا جسے گلگت بلتستان کے چیف اپیلنٹ کورٹ نے کالعدم قرار دے کر شائد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھاوفاقی حکومت نے جی بی آرڈر 2018 نافذ کیا تھا۔