ملائیشیا ء میں اغواہ کئے گئے دو بھارتی تاجروں کو بازیاب کرالیا گیا

بدھ 8 اگست 2018 15:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) ملائیشیا ء میں مغوی بنائے گئے دو بھارتی شہریوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ سشماسوراج نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا میں دو بھارتی تاجروں آر پی وائیڈیا اور کے پی وائیڈیا کو گزشتہ جمعہ کو ان کے برنس دورے کے موقع پر اغواہ کرلیا گیا تھا تاہم رواں ہفتے کے آغاز پر دونوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے انہوں نے بھارتی ہائی کمشنر اور ملائشیائی پولیس کا بھی دونوں شہریوں کی رہائی کیلئے کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :