Live Updates

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل

زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پرای سی ایل پرڈالا گیا

بدھ 8 اگست 2018 15:45

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پرای سی ایل پرڈالا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا نام پہلے بلیک لسٹ میں شامل تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات