مقبوضہ کشمیر، بھارتی پویس نے حریت پسند کے والد اور بھائی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا

بدھ 8 اگست 2018 15:46

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پویس نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف برسرپیکار حریت پسند کے والد اور بھائی سمیت متعدد افرادکو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال منگ ہامہ میں منگل کی رات عادل احمد میر نامی حریت پسند کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے والد اور بھائی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے گھروں پر چھاپوں کے دوران گائوں کے کچھ اورنوجوان بھی دھر لیے۔ بھارتی پولیس نے اس سے قبل بھی اسی علاقے سے ایک اور حریت پسند فیاض پرے کے بھائی سترہ سالہ طالب فیاض کو گرفتار کیا تھا ۔