این اے 239میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر کامیاب امیدوار اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کردیا

آپ کی درخواست میں بہت زیادہ غلطیاں ہیں ،ْدرستگی کر کے لائیں ،ْ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی ایم کیو ایم کے رہنما کو ہدایت

بدھ 8 اگست 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 239میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پر کامیاب امیدوار اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور کی این اے 239 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں فل کمیشن نے سماعت کی،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور اور انکے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی درخواست میں بہت زیادہ غلطیاں ہیں ،ْدرستگی کر کے لائیں ۔

وکیل نے کہا کہ خواجہ سہیل منصور کے جیتنے والے امیدوار سے تین سو چھتیس ووٹ کم ہیں۔ریٹرنگ افسر نے دوبارہ گنتی نہیں کی۔ریٹرنگ افسر کے لیے دوبارہ گنتی کرنا مینڈیٹری تھا۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار محمد اکرم اور ریٹرنگ افسر کو نوٹس جاری کر دتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔