ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ، چار زخمی

بدھ 8 اگست 2018 16:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ کچکول سکنہ غریب آباد صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن مسماة(ص)کو اپنے بھتیجے محمد عارف نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کرنل شیر کلے کے مقام پر سوزوکی پک اپ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوید علی سکنہ ترکئی جاں بحق جب کہ وین ڈرائیور سکندر حیات سکنہ بام خیل شدید زخمی ہو گیا۔ موضع تورڈھیر میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک معصوم بچہ زعفران او ر موضع بام خیل میں رکشہ کی ٹکر سے ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔