ْپنجاب کی کمپنیوں میں نچلے درجے کے ملازمین کی بھرتیوں سنگین نوعیت کی جعلسازیوں کا انکشاف

نیب نی56 کمپنیز سکینڈل کے حوالے سے نئے سرے سے تحقیقات کا آغازکردیا ‘ ذرائع

بدھ 8 اگست 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے 56 کمپنیز سکینڈل کے حوالے سے نئے سرے سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے،کمپنیوں میں نچلے درجے کے ملازمین کی بھرتیوں سنگین نوعیت کی جعلسازیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر نیب پہلے ہی پنجاب کی 56کمپنیوں میں تعینات افسران کی زیادہ تنخواہوں پر بھرتیوں کی تحقیقات کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اب یہ انکشاف ابھی ہوا ہے کہ کمپنیوں میں جعلی ڈگری ہولڈرز اور مطلوبہ تعلیم سے کم پڑھے لکھے افراد کی بھرتیاں کی گئیں اور انہیں مارکیٹ سے کئی گنا زائد تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی ۔ نالج پارک کمپنی میں تعینات ایک بی اے پاس خاتون کو 9 لاکھ میں میں بھرتی کیا گیا جبکہ دیگر کمپنیوں میں بھی اسی طرز کی جعلسازیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔