پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنیوالے شخص کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 8 اگست 2018 17:17

پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنیوالے شخص کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو پوری طرح سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پورے اطمینان سے پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں اور کلفٹن کالونی یو سی 108میں پولیو ٹیموں سے بد تمیزی کرنے والے فرد سلیمان ذیشان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کروایا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :