Live Updates

اسلامی ریاست کے قیام کے عمران خان کے ساتھ غیرمشروط تعاون کریں گے‘مولانا ملک شاہ احمد خان

مولانافضل الرحمن کو ختم نبوت کے غدار نواز شریف کی سپورٹ کرنے کی سزا ملی ہے ،دیانت دار قیادت کے نام پر قوم کو گمراہ کرکے خود (ن)لیگ اویر پی پی کووزیراعظم اور سپیکرکے انتخاب کا ووٹ دینے جارہے ہیں ‘ پریس کانفرنس

بدھ 8 اگست 2018 17:36

اسلامی ریاست کے قیام کے عمران خان کے ساتھ غیرمشروط تعاون کریں گے‘مولانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھی ایوب خان دور حکومت میں چیئرمین مصالحتی کمیشن ،بانی و خطیب جامع مسجدطوبی نوناریاں ملتان روڈلاہور نمبردار الحاج مولاناملک شاہ احمدخان نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی جماعت کی کامیابی سے ملک میں بہتری آئے گی،عمران خان قائد اعظم کے بعد ایک کھرا اور سچا راہنما ہے ،عمران خان کی تقریرجس میں انہوںنے ریاست مدینہ کے قیام کا اعلان کیاہے پوری پاکستان ی قوم کے دل جیت لئے ہیں ملک شاہ احمد خان نے کہاکہ 70سال سے دینی مدارس اور مساجد سے وابستہ ہوں ہزاروں علماء کرام کا سرپرست ہوں میرے حلقہ سے وابستہ تمام علماء کرام مشائخ عظام ملک میں اسلامی ریاست کے قیام کے عمران خان کے ساتھ غیرمشروط تعاون کریں گے،یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیاہے 70سالوں میں کسی حکمران کو یہ جرآت نہ ہوئی کہ وہ ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کی کرئے،واحدلیڈر عمران خان جس نے یہ اعلان کیاہے ،ملک شاہ احمدخان نے مزید کہاکہ عمران خان کی طرح ان کی جماعت کے دیگر اراکین بھی کھرے اور سچے راہنماہیں رکن قومی اسمبلی حماداظہر نے پارلیمنٹ سے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ،ایسے باصلاحیت اور امانت دار نوجوانوں کو وفاقی کابینہ کا حصہ بنایاجانا چاہئے،میاں محمداظہرنے بھی اپنے دور حکومت میں بطور گورنرتنخواہ نہیں لی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کو ایک چور ڈاکو اور ختم نبوت کے غدار نواز شریف کی سپورٹ کرنے کی سزا ملی ہے کہ وہ الیکشن ہار گئی ہے،مولانافضل الرحمن کابغیر ثبوت کے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا قرآن وسنت کی تعلیمات کے خلاف ہے حالانکہ پوری قوم جانتی ہے کہ مولانافضل الرحمن خودنوازشریف جیسے چورکے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،مولانافضل الرحمن کو پہلے کی طرح دھاندلی نہیں کرنے دی گئی اس لئے وہ شفاف الیکشن کو دھاندلی زدہ کہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مفتی محمود مرحوم اور مولانااجمل خان دونوں کا میں ساتھی ہوں ،،لیکن ان کی اولاد نے کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے اکابرین کی روح کو تڑپایاہے۔ ملک شاہ احمدخان نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی منطق سمجھ سے بالاترہے کہ اسلام اور دیانت دار قیادت کے نام پر قوم کو گمراہ کرکے خود مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کووزیراعظم اور سپیکرکے انتخاب کا ووٹ دینے جارہے ہیں ،اس دھوکہ دہی کی وجہ سے عوام نے دینی جماعتوں کو الیکشن میں مسترد کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات