نواز شریف کی پاکستان آمد پر ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ملو ث سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد سمیت 13 افراد کی عبوری ضمانتیں منظور

بدھ 8 اگست 2018 20:09

نواز شریف کی پاکستان آمد پر ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ملو ث سابق صوبائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد پر ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ملوث سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد سمیت 13 افراد کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر سے مقدمہ کا ریکارڈ 11 اگست کو طلب کر لیا ہے، تھانہ گوالمنڈی پولیس نے 13 جولائی کو نواز شریف کی آمد کے موقع پر ریلی نکالنے پر رانا مشہود احمد سمیت دیگر افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔