Live Updates

عمران خان پاکستانی قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہے۔حاجی عارف چوہان،حاجی رزاق چوہان

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 اگست 2018 18:15

عمران خان پاکستانی قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہے۔حاجی عارف چوہان،حاجی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم پاکستانی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عارف چوہان،حاجی رزاق چوہان ،حافظ عنصر چوہان اور اسامہ چوہان جن کا تعلق سیالکوٹ کوٹھے گوجراں سے ہے انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقدیر کو بدلنے کے لئے عمران خان کے علاوہ کوئی اور آپشن نظر نہیں آتا عمران خان پاکستانی قوم کے لئے امید کی آخری کرن ہے عمران خان کو چاہیئے کہ وہ تعلیم ،صحت اور روزگار کے لئے بہتر سے بہتر منصوبے بنائے تاکہ آنے والی نسلیں پاکستان کا نام روشن کر سکیں حافظ عنصر چوہان اور اسامہ چوہان کا کہنا تھا کہ یوتھ پاکستان کا اصل سرمایہ ہے پاکستانی یوتھ عمران خان کے ساتھ ہے سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں پارلیمانی کمیٹی میں عمران خان کو بطور وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک کی خوشیاں مبارک ہوں اس موقع پر پاکستان میں شجر کاری کو فروغ دیں اور سر سبز خوبصورت پاکستان کا احترام کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات