پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آذادانہ تجارتی معاہدہ رواں سال دسمبر میں طے پا جائیگا، حکام وزارت تجارت

بدھ 8 اگست 2018 20:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین آذادانہ تجارتی معاہدی(ایف ٹی ای)رواں سال دسمبر میں طے پا جائیگا تھائی لینڈ کیساتھ ایف ٹی اے کے بعد پاکستان کو 20کروڑ ڈالر کا فائدہ ہو گا۔بدھ کو وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور تھائی لینڈ رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے میں ایف ٹی اے پر دستخط کرینگے۔

(جاری ہے)

جس سے دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت میں اضافے کے علاوہ پاکستان کو بیس کروڑ ڈالر کا فائدہ ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ایف ٹی اے بات چیت کا دسواں مرحلہ رواں سال ستمبر کے وسط میں شروع ہو گا۔ فریقین نے آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل سیکٹرز سمیت آذادانہ تجارت کیلئے آئٹمز پر مشتمل حتمی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل،زرعی ،پلاسٹک اور فارماسیوٹیکل کے 110مصنوعات پر رعایت چاہتا ہے جیسا کہ تھائی نے اپنے ایف ٹی اے پارٹنرز کو دیا ہے۔