لاہور میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

بدھ 8 اگست 2018 21:13

لاہور میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری، لاہور کی17لاکھ 71ہزار بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے، پولیو مہم میں 4700 سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم کا حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیںڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو پوری طرح سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پورے اطمینان سے پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں اور کلفٹن کالونی یو سی 108میں پولیو ٹیموں سے بد تمیزی کرنے والے فرد سلیمان ذیشان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :