شاہد آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

بدھ 8 اگست 2018 21:53

شاہد آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا گھٹنے کی انجری سے نجات کے لئے بحالی پروگرام چل رہا ہے اس لئے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس مرتبہ سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی نہیں کر سکوں گااور گھر بیٹھ کر ہی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کروں گا۔مجھے یقین ہے کہ عماد وسیم میرا خلا ء پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :